25 جولائی 2014 - 13:32
برطانیہ کی حماس سے غیر مشروط جنگ بندی قبول کرنے کی اپیل

ایسے میں جبکہ غزہ کے عوام اسرائیل کے ہوائی اور زمینی حملوں کے سبب دردناک حالات سے گذر رہے ہیں برطانیہ کے وزیر خارجہ نے حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مشروط جنگ بندی قبول کرلے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسے میں جبکہ غزہ کے عوام اسرائیل کے ہوائی اور زمینی حملوں کے سبب دردناک حالات سے گذر رہے ہیں برطانیہ کے وزیر خارجہ نے حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مشروط جنگ بندی قبول کرلے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ فلیپ ہامون نے جو اس وقت مصر کے دورے پر ہيں قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں لڑائی کے خاتمے  کے لئے حماس کو کسی شرط کے بغیر جنگ بندی کو قبول کرلینا چاہئے۔ اس رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے جنگ بندی قبول کرنے کو غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سے مشروط کیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مصر کی حکومت نے بھی رفح اور دیگر گذرگاہیں غزہ کے باشندوں پر بند کردی ہیں اور اس طرح سے وہ بھی عملی طور پر غزہ کے محاصرے میں صہیونی حکومت کی تقویت کا باعث بنا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲